• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونا تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، قیمت میں ریکارڈ اضافہ، شادی کے خواہشمند جوڑوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا

Feb 25, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں سونے کی قیمت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں دوہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت سونے کی قیمت 96ہزارتین سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونا چالیس ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت1684ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔

عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی ہوا ہے اور پاکستان میں ایک ہی دن میں سونا دوہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 96ہزارتین سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شادیوں کا سیزن ہے اور شادی اور سونے کے زیورات لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں،بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کئی شادی شدہ جوڑوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔