• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے گا،

Feb 26, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس

قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے گا، تھانوں میں آنیوالے سائلین خصوصاً مظلوموں کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او ڈیرہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ منعقدکی گئی ۔جس میں نیشنل ایکشن پلان کی عملداری ، کائونٹر کرائم ، قیام امن ، خدمت عامہ کے عوامل ، انتظامی امور میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور فورس کے جوانوں کی ویلفیئرکیلئے جامع اقدام اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میںتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، جرائم کی شرح ، پولیس کی استعداد کار اور تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس سلسلے میں جامع حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور انسداد جرائم کی شرح کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ۔اجلاس میں بتلایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ اور حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات کو اس کی اصل رو ح کے مطابق عملی جامع پہنایا جائے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سد باب کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو مزید مئوثر بنایا جائے ۔ تھانوں کی سطح پر مطلوب اشتہاریوں اور مشکوک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کر کے ان کی سرکوبی کے لئے بھر پور ایکشن لیا جائے ۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ۔تمام ایس ایچ اوز پر زور دیا گیا کہ وہ ماتحت پولیس عملے کی ویلفیئر کیلئے جامع اقدام اٹھائیں پولیس جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کے تحت معرض وجود میں لائے گئے ۔خدمات عامہ کے منصوبے کے ثمرات سے لوگوں کو بہتر انداز میں مستفید کریں تاکہ ان منصوبوں کا ماحاصل نظر آئے ۔ حساس و آسانی سے حدف بننے والے مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مربوط انٹیلی جنس نظام کے تحت دیگرسیکیورٹی و انتظامی اداروں اور عوام کے ساتھ قریبی روابط استوار کئے جائیں ۔ قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت مقدم رکھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے گا اور تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاََ مظلوموں کی داد رسی اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں خود جا کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور علاقائی امن ومعاشرتی جرائم کے بہتر تدارک کیلئے مقامی عمائدین ، منتخب عوامی نمائندوں ، علمائے کرام اور مساجد کے آئمہ کیساتھ مل کر پیشہ ورانہ فرائض مئوثر انداز میں ادا کریں ۔ انہوں نے پولیس آفیسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ اختیار کی حدود کے اندر واقع مساجد و مدارس ، امام بارگاہوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں سمیت تمام حساس مقاما ت کی سیکیورٹی عوامل کا بذات خود جائزہ لے کر ان مقامات کے تحفظ کیلئے فول پروف حفاظتی اقدامات اٹھائیں ۔ آخر میں ڈی پی او ڈیرہ نے ماہ جنوری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منتھ آف ایس ایچ او درابن انسپکٹر محمد رمضان ، دوسرے نمبر پر ایس ایچ او یارک سلیم محسود، تیسری پوزیشن ایس ایچ اوشہید نواب خان ذوالفقار ، چوتھی پوزیشن ایس ایچ او پروآ انعام اللہ ، پانچویں پوزیشن ایس ایچ او کلاچی عطاء اللہ ، چھٹی پوزیشن ایس ایچ او گومل یونیورسٹی ثناء اللہ ، ساتویں پوزیشن ایس ایچ او بند کورائی صغیر عباس اور آٹھویں پوزیشن ایس ایچ اوپہاڑپور انیس الحسن کو ٹرافی اور نقد انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔