• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے

Feb 27, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے ہیں جہاں وہ قطری قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قطری سرمایہ کا روں سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کاامکان ہے۔