لاہور(نمائندہ خصوصی)بینکنگ کورٹ لاہور نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے شہباشریف کے داماد کی جائیداد نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقررکردی۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کیخلاف قرض کی واپسی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،بینک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہبازشریف کے داماد نے 2 کروڑ54 لاکھ قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا ،عمران علی یوسف نے 240 قسطیں ادا کرنا تھیں لیکن 120 ادا کی گئیں ۔
عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے شہباشریف کے داماد کی جائیداد نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقررکردی،لاہور کی بینکنگ کورٹ نمبر4 نے جائیداد کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کردیا،عدالت کا شہبازشریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اورکمرشل پراپرٹی کو بھی نیلام کرنے کا حکم دیدیا۔