لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے جس میں شریک کرکٹرز کراچی و لاہور کے بعد اب ملتان اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمز کی رونق بڑھا رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں: قرض واپسی کیس،نوازشریف کے رشتہ داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے بھی پاکستان کیلئے رخت سفر باندھ لیا ہے جو جلد ہی پاکستان پہنچ جائیں گے اور پی ایس ایل کو چار چاند لگائیں گے۔ ڈیل سٹین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر جاری کی جس میں انہیں طیارے میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ بہت جلد ملتے ہیں پاکستان!“
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کیلئے ڈیل سٹین کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم وہ قومی فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے لیکن اب ان کی مصروفیات ختم ہو گئی ہیں۔