پریس ریلیز
تھانہ سٹی کی حدود سٹیشن کورونہ سے مغوی بچہ بازیاب۔منظم اغواء کار گروہ گرفتار۔
چارسدہ () چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ اغواء ہونے والا 5 سالہ محمد آیان راولپنڈی حسن ابدال سے بحفاظت بازیاب۔ اغواء کارگروہ کے 4ملزمان گرفتار۔ اغواء کار بچے کے والد سے 6 کروڑ روپے مطالبہ کر رہے تھے۔ اغواء کار سے اسلحہ، اور موبائل سم بھی برآمد۔ (ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان)
تفصیلات کے مطابق 24 فروری 2020کو تھانہ سٹی کی حدود اسلام آباد کورونہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد آیان کو سکول سے واپسی پر اغواء کیا جبکہ اغواء کار بچے کے والد سے 6کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان کی جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کے زیرِ نگرانی تین ٹیمیں تشکیل دے کر آئی ٹی ایکسپرٹ، آپریشن اور تفتیشی ٹیم مقرر کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے کام شروع کیا۔ مدعی مقدمہ کو بھتہ کے لئے 23:25-PMپر تاوان کے لئے فون آیا جس میں 6کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
ملزمان کی گرفتار ی حکمت عملی اور پیشہ و رانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ٹیموں نے مغوی محمد آیان علی کو بحفاظت بازیاب کرایا اور اغواء کار گروہ کے 4ملزمان زین العابدین، ابوبکر،ارکم پسران خالد سعید ساکنان اسلام آباد نمبر 2اور سعید ابن علی ولدبسم اللہ جان سکنہ حسن ابدال کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔ مغوی بحیریت بازیاب ہو چکا ہے جملہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل سم اور اسلحہ بھی برآمد کئے گئے۔
ڈی ایس پی سرڈھیری عدنان اعظم خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان،ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان، انسپکٹر ولایت خان، انسپکٹر مدد خان، ایس ایچ او سرڈھیری اشفاق خان،ایس ایچ او جوہر شید خان، سب انسپکٹر جاوید خان، ایس ایچ او ترناب فواد خان،سب انسپکٹر مظفر خان، سب انسپکٹر جہانگیر خان،اے ایس آئی فضل اللہ خان،انچارج آر آر ایف سکواڈ اے ایس آئی ساجد خان بمع دیگر نفری پولیس، کانسٹیبل نعمان اعجاز سی کے سی برانچ،ہیڈ کانسٹیبل طفیل الدین اوردیگر پولیس نے نہایت دلیری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر الیاہے۔ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان اور ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان پولیس افسران کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔