لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے 8 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ،ملاقات میں منتخب نمائندوں نے اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویزویں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے سکیموں پر بھی سیرحاصل بحث ہوئی ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام مشاورت سے ہوں گے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری پر مشاورت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی عزت و احترام پر سمجھوتا نہیں ہوگا،منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی ۔