لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام نوازشریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے ، ذاتی رائہے کہ حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے ، خدشہ ہے کہ پاکستان پر سٹرایٹجک پروگرام کمپرومائز کرنے کا دباﺅ ڈالا جائے گا ۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے ؟۔
ان کا کہناتھا کہ واحد راستہ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے دس سال کے روڈ میپ پر اتفاق کرنا ہے ، پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے ،اپوزیشن کو ذمہ دارہونا چاہیے ، اس لیے بلاول کے بیان کا جواب نہیں دیا ۔
ان کا کہناتھا کہ ملک کو حکمرانی کا کرونا وائرس کھا رہاہے ، حکمرانی کے کرونا وائرس کا واحد علاج فوری شفاف الیکشن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، نوازشریف نے واپسی کا کہہ دیا تو حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے ۔