علم کی دنیا، نوجوانوں کے لئے مختلف اقسام کے تعلیمی و اصلاحی ایونٹس کرواتا رہتا ہے. اپنے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، آج علم کی دنیا نے، Cloud9 Wellness Studio میں، مفت Yoga کی پریکٹیکل کلاس کا اہتمام کیا. جس میں شرکاء کو زندگی کی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ صحت کے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں. انسان زندگی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بعض اوقات ایسی پوزیشن پر پہنچ جاتا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کی خوشیاں منانا بھی پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ زندگی کے کسی ایک حصے پر اتنا فوکس کر لیتا ہے کہ بقایا کو ترجیح کی فہرست میں شامل نہیں کر پاتا اور نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے. علم کی دنیا نے نوجوانوں کے لیے ذہنی نشوونما کی تقریبات کے ساتھ ساتھ صحت کے بارے میں بھی راہنمائی و اصلاحی سیشنز کروانے کی روش بھی اپنا رکھی ہے.