واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی وزیرخارجہ نے امن معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کی شق نہ ہونے کے افغان دعوے کومستردکردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی کا عمل ہوا ہے،ہم آگے بڑھنے کا راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکاکہناتھا کہ دوحہ میں امریکی فوجیوں کے انخلا کا معاہدہ تاریخی تھا، معاہدہ طالبان کی طرف سے تشدد کم کرنے کے لئے تفصیلی وعدوں پر مشتمل تھا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت کا آغاز ہوگا،واضح رہے کہ افغان صدر نے5ہزار قیدیوں کی رہائی کے لئے طالبان کا مطالبہ مسترد کیا تھا۔