• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوشہرو فیروز کے قریب دریا خان مری کے گاٶں مراد کهوکهر میں پاکستاں پیپلز پارٹی کی ایم پی ای شہناز انصاری کے قتل میں ملوث نامزد  ملزماں وقار کهوکهر اور اختر کهوکهر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Mar 3, 2020

مورو/نوشہرو فیروز۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

نوشہرو فیروز کے قریب دریا خان مری کے گاٶں مراد کهوکهر میں پاکستاں پیپلز پارٹی کی ایم پی ای شہناز انصاری کے قتل میں ملوث نامزد  ملزماں وقار کهوکهر اور اختر کهوکهر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سات روز جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔
انچارج دہشت گرد ٹوڑ کی عدالت جج امداد کھوسو کی عدالت نے جانچ افسر ایس ایچ او بھریا سٹی عبداللہ اعواں نے ایم پی ای شہناز انصاری کے قتل میں ملوث اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزماں وقار کهوکهر کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لٸے 14 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔
جس پر عدالت نے سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیکر پولیس کے حوالے کیا۔
یاد رہے کہ 16 فروری 2020ع کے روز گاٶں مراد کهوکهر میں پاکستانی پیپلز پارٹی کی ایم پی ای شہناز انصاری کو قتل کیا گیا تھا۔
جس کا مقدمہ دریاخاں مری تھانے پر مقتولا کے بھائی علی رضا کی فریاد پر چار ملزماں اختر کھوکھر، وقارکهوکهر، یونین کونسل چیٸرمیں صدیق کهوکهر اور سلمی کهوکهر پر درج کیا گیا تھا۔
جن میں صدیق کهوکهر اور سلمی کهوکهر پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھے۔

رپورٹ:
سندھی الطاف سومرو
مورو سندھ۔