• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین میں ہزاروں جانیں نگلنے والے کرونا نے امریکامیں پنجے گاڑ لئے،وہاںکتنے افرادہلاک ہوئے؟ جانئے

Mar 6, 2020

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں،امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مزید افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا میں اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق تازہ ترین ہلاکتیں واشنگٹن کے علاقے کنگ کاونٹی کے میں ہوئی ہیں۔اس سے قبل اس وائرس نے سیاٹل کے علاقہ کرک لین میں چھ جانیں نگلی تھیں۔

متاثرہ علاقے کے دورہ کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور حکومت اس مرض پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں کروناوائرس کے مزید ستاون کیسز کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔ نئے کیسز کولوریڈو، میری لینڈ، ٹینسی ، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں سامنے آئے ہیں۔متاثرہ افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

سان فرانسسکو میں 35افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں بذریعہ ہیلی کاپٹرز امدادی طبی سامان جاری کیا گیا۔