• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” آپ نے مجھے بہت خوش کردیا کیونکہ۔۔۔”پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کردی

Mar 9, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) شوبز سلیبرٹیز مداحوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارالیتی ہیں اور ان پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے بھی کافی تگ و دو کرتی ہیں، اب چار ملین فالوورز ہونے پر پاکستانی اداکارہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور انہوں نے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے سارہ خان نے لکھا کہ ’ او ہ ، میرے چالیس لاکھ پیارے لوگو، آپ نے مجھے بہت خوش کردیا‘۔

ان کی اس اپ ڈیٹ پر ایک صارف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور لکھا کہ ” سب سے زیادہ خوبصورت مسکراہٹ”

ایک اور نے لکھا کہ ” آپ خوش تو ہم خوش”

ایک خاتون مداح کچھ یوں گویا ہوں” مبارکباد، آپ اس کی حقدار ہیں”

ایک دل جلے نے لکھا کہ “چار ملین کیا، میں تو  آپ کو 100 ملین سے بھی زیادہ پیار کروں گا”

سارہ خان نے اپنی مزید بھی تصاویر شیئرکیں۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شیشے کے سامنے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس پوز دے رہی ہیں، اس میں وہ مزید خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔