تقریب پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈسڑکٹ چنیوٹ کے ضلعی دفتر میں منتعقد ہوئی
تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری مہر المتین کا بھر پور استقبال کیا گیا تقریب کی صدرات بھی مہر عبدالمتین نے کی تقریب میں مرکزی نائب صدر عاصم رضا علی چوکھیا اور جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی بھی شریک تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب میں ضلعی اور سٹی کے عہدےدار شریک تھے تقریب آغاز میں ڈسڑکٹ صدر ڈاکڑ خالد یاسین اور سر پرست حاجی عثمان غنی نے مرکزی کابینہ کو چنیوٹ آنے پر خوش آمدید کہا مرکزی جنرل سیکرٹری مہر المتین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی اور نائب صدر عاصم رضا چوکھیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ ہمارے اولین دنوں کا یونٹ ہے اس سر زمین سے ہمیشہ ہمیں اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کو محبتیں ملی یہ وہ قرض ہے جس کی ادائیگی ہمارے لیے ممکن نہیں پاکستان گروپ جرنلسٹس ملک بھر کے صحافیوں کی نمایاں تنظیم ہے اور کہنا تھا کہ صحافی عزیز میمن کی قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ہر صحافی کی آواز ہے صحافیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ہمیشہ آواز بلند کرتی ہے صحافی ہمارا سرمایہ ہیں صحافیوں کے لیے ہم ہر وقت ہر پل حاضر ہیں اور کہنا تھا کہ مثبت صحافت کرنے والے صحافی پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا حصہ ہیں پھر مرکزی سیکرٹری مہر المتین نے ضلعی اور سٹی کے عہداروں سے حلف لیا اور کاڈر تقسیم کیے تقریب کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کےلیے دعا کروائی گی
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ