جمعہ نمازپر جانے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں‘ صدر مملکت عارف علوی نے نمازیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
Mar 13, 2020
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت عارف علوی نے نماز جمعہ کیلئے جانے والے نمازیوں کیلئے کچھ ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کروانا وائرس سے بچاو کو یقینی بنایا جاسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت نے فرمان رسولﷺ بھی پوسٹ کیا کہ ”نبی پاک ﷺنے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہئے“۔
صدر نے لکھا کہ’نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن اس وقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔اگر آپ کو کھانسی ،بخار یازکام ہے یا آپ بزرگ ،کم عمر یا دمے مریض کے مریض ہیں تو پھر آپ گھر پر ہی نماز اداکریں“۔
نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فلوقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔
گھر پر نماز پڑھیں اگر آپکو:
1- کھانسی، بخار یا زکام ہے۔
2- آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ” اگر اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو، وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔ ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں۔ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں.
نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فلوقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔
گھر پر نماز پڑھیں اگر آپکو:
1- کھانسی، بخار یا زکام ہے۔
2- آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں۔
3۔ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
4- جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔
5- ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں
6۔ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔
مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں۔ سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں۔یہ یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے۔ آمین“
اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو:
3۔ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
4- جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔
5- ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں
6۔ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔
7- مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں۔ سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں۔
یہ یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا۔
میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے۔ آمی
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں عبادت بھی متاثر ہوئی ہے، نہ صرف مساجد بلکہ خانہ کعبہ کو بھی کروناوائرس کے پھیلاو کے پیش نظر بند کیاگیاجبکہ عمرہ کی ادائیگی روک دی گئی ہے