• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مورو میں محراب پور کے بيدردی سے قتل کئے گئے شہيد صحافی عزيز ميمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سندھ جرنلسٹ کائونسل، مورو پريس کلب کے صحافیوں، سياسی، سماجی تنظيموں اور مورو کے شہريوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Mar 13, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ مورو سندھ )

مورو میں محراب پور کے بيدردی سے قتل کئے گئے شہيد صحافی عزيز ميمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سندھ جرنلسٹ کائونسل، مورو پريس کلب کے صحافیوں، سياسی، سماجی تنظيموں اور مورو کے شہريوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے کی سربراہی قاضی ذوالفقار علی، ظفر تگر، محمد اسحاق کورائی، محمد سومر سولنگی، مظفر عباسی، اختر لغاری، آفتاب احمد سومرو، رياض حسين عالمانی، وحيد مستوئی، ظفرالحق پنہور، بشير احمد لغاری، سندھی الطاف سومرو، مشتاق سولنگی، جانی جمانی، احمد علی شاھانی، محمد صالح کھوسو، دين محمد کلھوڑو، اياز سولنگی، جمن سولنگی، جانی مورائی، راؤ عزيز راجپوت، سندھ يونائیٹیڈ پارٹی کے اسلم کوريجو، ينگ سول سوسائٹی کے الطاف بھن، سائين بخش، جھانگير سولنگی، رضوان جمانی، اشفاق پنھور، صوفی امير چانڈيو، سليم سولنگی، رميز سموں و دیگر کر رہے تھے۔
اس موقع پر شہيد عزيز ميمن کے قتل کو ستائیس روز گذرنے کے باوجود قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ہیں، قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سندھ بھر کے صحافی، سياسی اور سماجی تنظيمیں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔
صحافتی فرض پورا کرنے پر سندھ بھر میں صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کو پوليس انتظاميہ طبعی موت قرار دے رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صحافی عزيز ميمن کے قتل کو ڈبونے کی سازش کی جا رہی ہے جسے ھرگز کامياب ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہيد صحافی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے دیگر صورت میں 16 مارچ کو سندھ بھر کے صحافی سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا جائے گا اور دھرنا دینگے جو عزيز ميمن کے قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رھے گا۔

رپورٹ:
سندھی الطاف سومرو
مورو سندھ۔