مانگٹانوالہ ننکانہ روڑ گاؤں چوکھیاں والہ کا یہ بد قسمت روڑ جو سی پیک کی طرف اور ننکانہ صاحب کے لاکھوں لوگوں کی گذر گاہ ہے ۔
یہ روڑ مشرف دور میں ننکانہ کی طرف سے تعمیر ہونا شروع ہوا لیکن وزیر داخلہ برگیڈئیر اعجاز شاہ صاحب کے گاؤں کے پاس آ کر بجٹ ختم ہو گیا۔
پھر ن لیگ دور میں اس وقت کے اہم پی اے کے گاؤں کھیاڑے کلاں تک آ کر بجٹ ختم ہو گیا ۔
اب اس دور میں دوبارہ اس کو مرمت کیا گیا ۔ وہ بھی شاہ صاحب کے گاؤں تک ہی آ سکا ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روڑ کو مانگٹانوالہ تک فوری ون وے بنایا جاۓ ۔
گاؤں چوکھیاں والا میں جو بڑے بڑے کھڈے بن گیۓ ہیں ان کو بند کیا جاۓ ۔
اگر ہمارے اس مطالبے پے فوری کام شروع نہ ہوا تو مقامی حلقہ کی عوام کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کیا جاۓ گا .
منجانب : اہلیان چوکھیاں والا…ناصر علی رپوٹر ننکانہ