• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹرنیشنل ایئرلائنز اب پاکستان کے کن ایئرپورٹس سے آپریٹ ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Mar 14, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔سول ایویسی ایشن نے کمیٹی کے فیصلوں کے تحت نیا ناٹم جاری کردیا۔

ملک بھرمیں صرف تین بڑے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد اور اڑان کی اجازت ہوگی۔انٹرنیشنل پروازیں اسلام آباد،لاہور اور کراچی ایئرپورٹس سے آپریٹ ہوسکیں گی۔

اسی طرح پانچ ایئرپورٹس پر پروازوں کی اجازت نہیں ہوگی جن میں پشاور،فیصل آباد،کوئٹہ ،سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اس ضمن میں تمام قومی و بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو آگا کردیا گیاہے۔دیگر ایئرپورٹس پر اندرون ملک پروازوںکا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ۔ حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔