• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ ،بی آرٹی پشاور کیس 17 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

Mar 14, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں بی آر ٹی پشاور کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،جسٹس عمر عطا بندیال 17 مارچ کو سماعت کریں گے ،رجسٹرارآفس نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی آئی اے تقرری کیس بھی سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ،مقدمے کی 18 مارچ کو سماعت ہوگی جبکہ ایم کیوایم کی مردم شماری کیخلاف درخواست پر 16 مارچ کو سماعت ہوگی،عدالت نے راﺅانوار کیخلاف ماورائے عدالت قتل پر درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔