ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معروف اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریب پاکستان کی بجائے ابوظہبی میں ہوئی۔
اداکار جوڑے کی شادی میں دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
نکاح کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نکاح خواں نے احد رضا میر کا نام احمد رضا میر سمجھ لیا، جس پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے۔
سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریب کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر #SaHadkiShaadi کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
نکاح ہوتے ہی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے ’سجل احد میر‘ کرلیا۔
احد رضا میر نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہیلو مسز میر‘۔