• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” شیئرنگ از کیئرنگ “عدنان صدیقی اداکارہ حرامانی کا ہینڈ سینیٹائزر ’چوری‘ کرتے پکڑے گئے، ویڈیو سامنے آگئی

Mar 15, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرعام لوگوں کی طرح فنکار بھی کافی محتاط نظر آتے ہیں نامور فنکار عدنان صدیقی تو اس قدر محتاط ہیں کہ سینیٹائزر کی ایک چھوٹی سی بوتل جیب میں رکھے پھرتے ہیں۔ اگر کہیں ختم ہوبھی جائے تو وہاں موجود کسی بھی ساتھی فنکار کا سینیٹائزر  شیئر کرلیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک دلچسپ صورتحال اس وقت بھی پیش آئی جب ایک تقریب میں عدنان کا سینیٹائزر ختم ہوا تو انہوں نے وہاں موجود حرامانی کے سینیٹائزر پر ان کی موجود گی میں ہی ’ہاتھ صاف‘ کرلیا۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار عدنان صدیقی کو ان کا ہینڈ سینیٹائزر ایک اور چھوٹی بوتل میں جلدی جلدی ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا مانی اس ساری کارروائی کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں عدنان صدیقی اپنی چھوٹی بوتل میں میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی۔ بعد ازاں حرامانی نے کہا میں لائی ہی اس لیے تھی ”شیئرنگ از کیئرنگ“ یعنی شیئر کرنا اچھی عادت ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ اسی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کہیں انہیں بھی کورونا نہ ہوجائے۔ اس گمبھیر صورتحال میں جہاں ہر چہرے سے پریشانی جھلک رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔