• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرونا وائرس کی وجہ سے اکشے کمار کی فلم کی ریلیز روک دی گئی

Mar 13, 2020

ممبئی (نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں، انڈیا میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’سوریا ونشی‘ کی ریلیز روک دی گئی ہے۔

سوریا ونشی فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم کی ریلیز کے التوا کے حوالے سے اعلان کیا۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سوریا ونشی فلم کی ریلیز کے حوالے سے لوگ بہت ہی پرجوش ہیں جس کا اندازہ اس کے ٹریلر کے ہٹ ہونے سے لگایا جاسکتا ہے لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ریلیز کو ملتوی کردیا جائے۔

روہت شیٹھی نے کہا کہ جب درست وقت ہوگا تبھی سوریا ونشی فلم کو ریلیز کیا جائے گا، اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے جذبے کو زندہ رکھیں اور ساتھ ہی اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ اس وقت انڈیا میں کرونا وائرس کے 74 کیسز سامنے آچکے ہیں