• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Mar 16, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی کا رواں ہفتے میں دوسرااجلاس ہوگا جس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وزیردفاع،وزیر خارجہ ،وزیرداخلہ ،دیگر وفاقی وزرااشرکت کریں گے ۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،کورونا وائرس پربنائی گئی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی بریفنگ دے گی ۔