ساہیوال(چوہدری خاورعلی سے)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹید سا ہیوال ریجن کے شعبہ ہیلتھ ،سیفٹی انوائر منٹ کے زیر اہتما م ہفتہ تحفظ صحت و ماحولیات منانے کا آغاز ہوا۔ جس کا افتتاح ریجنرل مینجر سوئی گیس ریجن احمد سعید نے کیا ۔ اس موقع پر سنیرءانجینئر محمداسلم ،منتظم انجینئر ایچ ایسی ای رانا مدثر قادر سمیت، شعبہ ایڈمن ، شعبہ بلنگ شعبہ اپریشن ،شعبہ ڈیویلپمنٹ، شعبہ سروس لائن و دیگر شعبوں کے عملہ نے بھرپور شرکت کی ۔ ریجنرل مینجر نے اس دوران ریجن میں مختلف سٹالز پر گئے اور حفاظتی اقدامات کے آلات کی انسپیکشن کی . پروگرام ہفتہ تحفظ صحت و ماحولیات ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے جس میں سوئی گیس عملہ اور صارفین کے تحفظ پر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ملازمین میں مقابلے منعقد ہوئے ان میں، تقریری ۔صفائی کو قائم رکھنے۔سائٹس پر کام کرنے ۔ پینٹنگ اور ماڈل بنانے کے مقابلے شامل تھے۔ مقابلوں میں سوئی ناردرن کمپنی کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور دوران کام ممکنہ خطرات ، ہنگامی ایمرجنسی کی حالت میں ضروری اقدامات جن میں حفاظتی آلات کا فوری استعمال،خطرناک مواد اور کیمیکلز کے بارے میں آگاہی دی گئی جب کہ موٹر وے پولیس کے انسٹریکٹر ز سے ملازمین کو ڈرائیونگ کے حساس شعبہ پر لیکچر دینے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے نمائندگا ن نے روڈ پر چلنے سے حادثات کی صورت میں خود کو بچاو پر آگاہ کیااور آگاہی واک کی گئی. ہفتہ منانے کا بنیادی مقصد اپنے ملازمین اورمنسلک ٹھیکیداران کے ورکرز کی تربیت کرنا ہے تاکہ ان کی خدمات،کام کا معیارکمپنی پالیسی کے تابع رہے اور صارفین کے اعتماد کو قائم اور بحال رکھے۔ ہفتہ صفائی کی اختتامی تقریب میں مقابلوں میں شامل کامیاب ملازمین میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے گئے ۔