• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیرصحت خیبرپختونخوا کی صوبے میں 4 نئے کیسز کی تصدیق

Mar 20, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیرصحت خیبرپختونخوانے صوبے میں 4 نئے کیسز کی تصدیق کردی جس کے بعدخیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد27 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 451 ہوگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت سندھ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ، پنجاب میں 78 اور خیبر پختونخوا میں 27 ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 اور آزاد جموں و کشمیر میں کووِڈ 19 کے متاثرین کی تعداد ایک ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک صرف 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو بدھ کو خیبر پختونخوا میں ہوئی تھیں۔