سڈنی (نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈاور ان کے شوہر بین کٹنگ نے خودکو قرنطینہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈنے خودکو قرنطینہ کرلیا،ایرن ہالینڈگزشتہ روز پاکستان سے آسٹریلیاپہنچی تھیں۔ایرن ہالینڈ کے شوہربین کٹنگ نے بھی خودکو قرنطینہ کرلیا،دونوں میاں بیوی نے پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں قیام کیاتھا،بین کٹنگ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کرتے ہیں۔