• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کا پھیلاو، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان آج متوقع

Mar 22, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان آج متوقع ہے، شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل سٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کریانہ اورمیڈیکل سٹورز کھولنے کی بھی اجازت ہوگی، شہریوں کے بلاضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کےلئے ابھی مشاورت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاؤن کی تجویز سامنے آئی تھی۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہوا تو 15 دن کے لیے ہو گا، اگر جلدی قابو پا لیا تو ختم کردیں گے اگر لاک ڈاؤن بڑھانا ہوا تو بڑھا دیا جائے گا۔