• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہبازشریف آگئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو گیاتھا،فوادچودھری

Mar 22, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف آگئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو گیاتھا،امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی ،جوپیسے ان کی طرف بنتے ہیں ان کیلئے پلی بارگین کریں ،پلی بارگین کے بعد شریف فیملی بے شک لندن میں رہے ۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہبازشریف کی فلائٹ کو آنے کی اجازت دینا خوش آئند ہے ،وہ لیڈرآف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ۔
فوادچودھری کاکہنا ہے کہ شہبازشریف آگئے ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو گیاتھا،امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی ،انہوںنے کہاکہ جوپیسے ان کی طرف بنتے ہیں ان کیلئے پلی بارگین کریں ،پلی بارگین کے بعد شریف فیملی بے شک لندن میں رہے ۔