اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بالائی پنجاب میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے،خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر مقامات پر آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بالائی پنجاب میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے،خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،خیبر پختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔