• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے پر پاک فوج کی مدد طلب کرلی

Mar 22, 2020

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے پر پاک فوج کی مدد طلب کرلی،محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہاہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے اختیارات دیئے جائینگے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیاہے جس پرصوبائی حکومت نے پاک فوج کی مدد طلب کرلی ،بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کوسول اختیارات دینے کیلئے خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہاہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے اختیارات دیئے جائیں گے،صوبے بھر میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے ۔