• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیل میں کرونا کی کیا صورتحال ہے اور اب تک کتنی اموات ہوچکی ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو بالکل بھی یقین نہ آئے

Mar 22, 2020

تل ابیب (نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہیں اسرائیل بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکا۔ اسرائیل میں ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق ہفتہ کے روزیروشلم میں کرونا وائرس کی وجہ سے 88 سالہ آری ایون کی موت واقع ہوئی ہے، انہیں ایک ہفتہ قبل تشویشناک حالت میں یروشلم کے شارے زیدک میڈیکل سنٹر لایا گیا تھا۔

اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس کے 883 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے صرف 36 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور 15 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

امریکہ کی جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں 24 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 27 ویں نمبر پر ہے۔