• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرست کی صرف 40 منٹ میں تشخیص کرنے والی کٹ تیار کر لی گئی

Mar 22, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ وہ پہلی کٹ ہے جس سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ 40 منٹ میں ہو سکےگا۔

ابتدائ میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہو گی جب کہ ٹیسٹ کٹ کی سپلائی کا ا?غاز کا 30 مارچ یعنی ا?ئندہ ہفتے سے اسپتالوں سے ہو گا۔یاد رہے ایف ڈی اے امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی ایک ایجنسی ہے جو کہ عوام الناس کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔