ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر دفتر میں ھنگامی اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں ا سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر شمیریز خان و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل ڈائریکٹرز، اینسٹاپ آفیسرسمیت محکمہ صحت اور پولیس کے افسران و نمائندوں کی شرکت۔
٭ اجلاس میں تین ریپڈ رسپانس ٹیموں کی تشکیل کی منظوری۔
٭ قرنطینہ سنٹر میں موجود افراد کی بہتر دیکھ بھال اور کھانے پینے کی سہولیات کیلئے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
٭ قرنطینہ سنٹر میں موجود افراد میں سے تین افراد کوآج آئسولیشن سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔
٭ قرنطینہ سنٹر میں موجود عمر رسیدہ افراد اور بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے سپلیمنٹس کا استعمال کیا جا ئیگا۔
٭ ریپڈ رسپانس ٹیم کی ٹریننگ کل مکمل کر لی جائیگی جس میں پی پی ای کا استعمال، کیس ڈیفینیشن فارم اور رسپانس کا طریقہ کار وغیرہ شامل ہوگا۔
٭ قرنطینہ سنٹر میں نو اِن نو آؤٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر۔
٭ قرنطینہ میں موجود افراد میں سے آج 34سیمپل لیے گئے جبکہ کل 100سیمپل لیے جائیں گے۔
٭ کورونا سے متعلق کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم آپریشنل روم کے نمبر (0966-9280079)پر دیں تاکہ ریپڈ رسپانس ٹیم فوری معائنہ کرے۔
٭ ڈپٹی کمشنر نے قرنطینہ سنٹر میں موبائل سگنلز کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام نیٹ ورک کمپنیز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ نیٹ ورک سروسز میں بہتری لائیں بصورت دیگر این ڈی ایم اے کے سیکشن 33کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
٭ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جن میں ہاتھوں کا بار بار دھونا، زیادہ ملنے جلنے میں پرہیز برتنا، زیادہ مجمع والی جگہ پر جانے یا ٹھہرنے سے گریز کرنا، ماسک کا استعمال اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز وغیرہ شامل ہیں۔
٭ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ایک قومی سطح کا چیلنج ہے جس پر پوری قوم کو سنجیدگی کا اظہار کرنا ہو گاتاہم اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی کرنے سے دوسرے ممالک نے جو نتائج برداشت کیے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں