• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی حکومت کی جانب سے بنوں شہر بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں (ر) محمد زبیر نیازی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

Mar 22, 2020

پریس ریلیز
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ضلعی حکومت کی جانب سے بنوں شہر بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں (ر) محمد زبیر نیازی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر بنوں شہر کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اس موقع پر لاک ڈاؤن کے احکامات پر عمل درآمد نے کرنے والے دکانداروں اور افراد سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد کرایا گیا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کیا جائے اور کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جو احتیاطی تدبیر ہیں ان پر مکمل عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر بھی سنجیدگی سے عمل کیا جائے بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان بنوں پولیس