• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،40 سے زائد افراد گرفتار

Mar 23, 2020

لاڑکانہ(نمائندہ خصوصی) سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گاڑیاں اور100 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس کی ہلاکت خیزی کو کم کرنے کےلئے صوبہ سندھ میں گزشتہ شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔