• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس،وزیراعظم آئندہ 24 گھنٹوں میں قومی معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے

Mar 23, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں قومی معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا وائرس کے باعث وزیراعظم عمران خان آئندہ 24 گھنٹوں میں قومی معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ،مشیرخزانہ،مشیر تجارت،وزیر اقتصادی اورسمیت دیگر ماہرین شریک ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فوری ضرورت کے باعث معاشی امدادی پیکیج پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا،معاشی ٹیم کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی پیکیج مختص کرے گی ۔