ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ٹانک
ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد خان وزیر کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف کے ہمراہ آٹے کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے رات کی تاریکی میں، کسٹم پمپ، وزیر آباد، شیخ مارکیٹ اور دیگر گوداموں اور ڈیلرز کی دکانوں پر چھاپے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹا کی زخیرہ اندوزی، گرانفروشی یا سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انکا سارا مال ضبط کر لیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ شہر میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ضلعی انتظامیہ عوام کے لئے دن رات ایک کرکے کام کر رہی ہے، شہری منافع خوروں کیخلاف ڈپٹی کمشنر ٹانک کے کنٹرول روم پر اطلاع دیں، انہوں نے محکمہ فوڈ کو بھی فوری طور سخت ہدایات جاری کر دیئے کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور انکی چھٹیاں منسوخ کر دیں،