ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
قرنطینہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں آج 134 نمونے حاصل کر کے KMU پشاور بھجوائے جائیں گے جبکہ کل 35 افراد کے نمونے بھجوائے گئے تھے اسی طرح مزید افراد کے نمونے بھی حاصل کر کے بہت جلد KMU پشاور بھیجے جائیں گے۔
قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام افراد بشمول ڈاکڑز و پیرا میڈکس عملہ نو ان نو آؤٹ کے تحت موجود ہیں جو کہ اپنی پوری محنت سے اس جنگ کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں آج سرکٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے قرنطینہ سنڑ میں تمام عملہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ان کی قربانی کا ثمر انشاءاللہ بہت جلد سب کو دکھائی دے گا
قرنطینہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں آج 134 نمونے حاصل کر کے KMU پشاور بھجوائے جائیں گے
