• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹاک مارکیٹ سے متعلق ادارے آج کھلیں گے، ایس ای سی پی

Mar 24, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ آج سٹاک مارکیٹ اور کپیٹل مارکیٹ سے متعلقہ ادارے کھلے رہیں گے۔

ایس ای سی پی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ صبح گیارہ بجے شروع کی جائے گی۔مارکیٹ ہالٹ کا دورانیہ بھی 45 منٹ سے بڑھا کر دو گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ یہ ہدایات 24 مارچ سے آئندہ 15 روز کےلئے جاری کی گئی ہیں۔سٹاک ایکس چینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری کاروباری تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔