• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کا اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ گومل یونیورسٹی کا ھنگامی دورہ۔

Mar 24, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کا اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ گومل یونیورسٹی کا ھنگامی دورہ۔ ہاسٹلز میں موجود غیر ملکی سٹوڈنٹس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیاجن میں کھانا پینے بالخصوص صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ہاسٹل انچارج کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ہاسٹل میں موجود سٹوڈنٹس کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔انہوں نے ہاسٹل انچارج کو متنبہ کیا کہ طلباء سمیت یہاں پر دیگر تعینات عملہ کے باہر آنے جانے پر مکمل پابندی ہے تاہم تمام اشیاء خوردونوش و دیگر ضروری اشیاء سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان جن میں سنیٹائزرز، ماسک، گلووز، وغیرہ شامل ہیں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں قرنطینہ سنٹر کا قیام بھی زیر غور ہے تاہم ضرورت پڑنے پر اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائیگا