• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب میں واپس نہ جانے والے زائرین کیلئے رعایت کا اعلان

Mar 25, 2020

ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکنے والے عمرہ زائرین پرعائد جرمانے معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کےلئے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں۔ متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی۔ وزارت حج وعمرہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔