• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت نے سرمایہ کاری بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ،نوٹی فکیشن جاری

Mar 26, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے عاطف بخاری کی بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عاطف بخاری کی بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کی تعیناتی کی منظوری 20 مارچ کو دی تھی، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہارون شریف کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، جو وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔