• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’مجھے ہفتے کی رات بخار تھا اس لیے ۔۔۔‘ کورونا ٹاسک فورس کی سربراہ نے جیسے ہی یہ کہا صدر ٹرمپ دور بھاگ گئے

Mar 27, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس کا خوف پوری دنیا میں اتنا زیادہ پھیل چکا ہے کہ اگر کوئی شخص کھانستا یا چھینکتا ہوا نظر آجائے تو لوگ اپنا راستہ بدل لیتے ہیں ، ایسا ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک نیوز بریفنگ کے دوان کیا۔

وائٹ ہاﺅس میں نیوز بریفنگ جاری تھی جس کے دوران کورونا وائرس کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہ ڈاکٹر ڈیبورا برکس نے کہا کہ وہ ہفتے کی رات وائٹ ہاﺅس میں نہیں تھیں کیونکہ انہیں ہلکا بخار تھا۔ ڈاکٹر برکس نے جیسے ہی یہ بات کہی تو صدر ٹرمپ فوری طور پر ان سے دور بھاگ گئے ۔

پہلے تو لوگوں نے یہ سمجھا کہ شاید صدر ٹرمپ ڈر کر بھاگے ہیں لیکن اگلے ہی لمحے وہ ہنستے ہوئے واپس آگئے۔ ان کا رد عمل دیکھ کر نیوز کانفرنس میں موجود باقی لوگ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔