• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال، تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کا انعقاد۔

Mar 28, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال، تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے علاوہ سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر شمیریز خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان، ڈائریکٹر حلال فوڈ ڈاکٹر عظمت، انچارج آپریشنل رُوم انور شیرانی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بالخصوص آج گاؤں ٹیکن یونین کونسل زندانی اور گاؤں سید نگر یونین کونسل کوٹلہ سیداں کے رہائشی محمد عامر ولد محمد قاسم جو کہ چند روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور کورونا وائرس سے متاثر ہو کو جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد مذکورہ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر دیا گیا ہے اور وہاں پر محکمہ صحت کے عملے نے سیمپلنگ کا عمل جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ علاقے میں ضابطہ فوجدار ی کی دفعہ 144اور این ڈی ایم اے ایکٹ کے سیکشن 33کے تحت مکمل سیل کر دیا گیا ہے اورہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے تاہم اس سلسلے میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے علاقے میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ محکمہ پولیس مذکورہ پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ اسی طرح ٹی ایم اے کی جانب سے ڈس انفکشن سپرے کا عمل بھی جاری ہے۔ اجلاس کے دوران سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں ریپڈ رسپانس ٹیموں کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ سرویلنس کا عمل جتنا مضبوط ہو گا اتنا ہی اس وباء کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملے گی لہذا ریپڈ رسپانس ٹیموں کی استعداد کار کو بڑھایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ احتیاط برتیں اور اپنے پیاروں کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں۔