• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ڈی آئی جی پی ٹریفک گارڈن آفس کا دورہ

Aug 29, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ٹریفک گارڈن آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پی ٹریفک جاوید مھر ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یاد گارِ شہداء ٹریفک پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازیں ڈی آئی جی پی ٹریفک اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈی آئی جی پی ٹریفک آفس میں ٹریفک وائیلیشن ایویڈینس سسٹم (TVES)، ٹریفک ٹکٹنگ مینجمنٹ سسٹم(TTMS)، کا وزٹ کیا۔ جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کوڈی آئی جی پی ٹریفک نے ٹریفک کے نظام کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویزدیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر صاحب اور دیگر افسران وملازمان کی ٹریفک پولیس کے لیے کاوشوں/خدمات کو سراہا۔