• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رحیم یار خان میں خاتون کورونا سے انتقال کر گئی ، صوبہ پنجاب کے کس شہر میں کورونا کے کتنے مریض ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Mar 30, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک خاتون انتقال کرگئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے صوبے میں ایک اورجان لے لی ہے۔عثمان بزدار کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی ایک 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا

پنجاب میں آج 36 نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 593 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ان میں سے 318 مریض صوبے کے مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں جب کہ لاہور میں 116، گجرات 55، راولپنڈی 30، جہلم 28، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 9،ڈی جی خان 5،منڈی بہاو¿الدین 4 جب کہ ملتان ، رحیم یارخان،وہاڑی، سرگودھا،میانوالی اور ننکانہ صاحب میں دو دو اور نارووال، اٹک، بہاولپور اور خوشاب میں ایک ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 5 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔