اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اقتصاری رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،1200 ارب روپے کا کورونا ریلیف پیکج منظور ہونے کاامکان ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں 1200 ارب روپے کا کورونا ریلیف پیکج منظور ہونے کاامکان ہے ۔
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ برآمدی شعبے اور صنعتوں کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ایک کروڑ20 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 144 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زراعت اور ایس ایم ایز کیلئے 100 ارب اور گندم کی خریداری پر200 ارب مختص کئے گئے ہیں ،بجلی اور گیس بلوں میں ریلیف کیلئے 110 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔