اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاو¿کی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کردی۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔