• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کی سب سے بڑی اور معروف ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آر سی اے کی ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم کپتان کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

Aug 29, 2019

ریاض (ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کی سب سے بڑی اور معروف ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آر سی اے کی ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم کپتان کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد 2019 کے پہلے سیزن کے میچوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حکیم سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او اور سعودی کرکٹ سینٹر کی ٹیم کے سابقہ کپتان معروف بلے باز ندیم بابر کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا مقصد پچھلی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیموں کا انتخاب کرنا تھا اور اس سیزن میں پچھلے سیزن کی نسبت زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو آر سی اے کی بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سعودی عرب میں کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور انٹرنیشنل سطح پر کھلینے کی کی صلاحیت رکھتے ہیں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کھیل مہیا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی کھلاڑیوں کی بھر پور قسم کی حوصلہ افزائی ہی ہمارا مشن ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے سعودی عرب میں کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی آئندہ بھی کرکٹ کی ترویج کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ندیم بابر نے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پرنس عبداالعزیز بن ناصر بن عبداالعزیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے جو قدم ہماری انتظامیہ نے کیا ہے قابل تحسین ہیں اور جو نوجوان اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے گا اس کے آگے بڑھنے کے چانس بہت ہے انہوں نے کہا کہ مثبت کرکٹ کھیلے اور ایمپائر کے فیصلوں کی عزت کریں تقریب سے خطاب کرتے ھوے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی کا کہنا تھا کہ کس طرح ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن وجود میں آئی اور اس پر کیسے کام ہوا اس پر انہوں نے تفصیلی روشنی ڈالی اور آنے والے سیزن کے میچوں سے مطالق تمام ٹیموں کے کپتان کو مثبت کرکٹ اور ایمپائر کے فیصلوں پر احترام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی بہتر سے بہتر حوصلہ افزائی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی تقریب کے آخر میں تمام ٹیموں کے کپتان اور عہدیدارن نے فلاحی طور پر کرکٹ مہیا کرنے پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی بے لوث خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ کے کھیل کے لیے اپنی بے لوث خدمت جاری رکھے گی یاد رہے کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہر پروگرام کی کوریج کے لیے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اور یونائیٹڈ میڈیا فورم میڈیا پارٹنر ہونگے