• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کردی

Mar 30, 2020

کراچی (ویب ڈیسک) سٹار کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان نے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کی اپیل کردی۔لیجنڈری آل رائونڈر نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھانے پینے کی اشیاء ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دی جائیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم ہونے سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا ءکی صورتحال میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔